امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ کیس میں غلطی کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ وہ غزہ کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم کے نقطہ نظر سے متفق نہیں، ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے معاملے میں نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔
جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی ہونی چاہیے، امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے۔