پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے حوالے سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو گہری تشویش سے دیکھ رہا ہے۔ پا
کستان کئی مہینوں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔
2 اپریل کو، پاکستان نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کو ایک بڑے تناؤ کا آغاز قرار دیا۔
آج کا واقعہ سفارت کاری کی ٹوٹ پھوٹ کے نتائج کو ظاہر کرتا ہے۔