فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ صرف امریکہ ہی اسرائیل کو غزہ کی سرحد پر واقع شہر رفح پر حملے سے روک سکتا ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ رفح پر اسرائیلی حملے زیادہ تر فلسطینی آبادی کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
محمود عباس نے کہا کہ وہ امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو کہے کہ وہ رفح پر حملہ نہ کرے، امریکہ واحد ملک ہے جو اسرائیل کو اس جرم سے روک سکتا ہے۔
عباس نے کہا کہ رفح پر ایک “چھوٹا سا حملہ” بھی فلسطینی آبادی کو غزہ سے بھاگنے پر مجبور کر دے گا اور پھر فلسطینی عوام کی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کا باعث بنے گا۔