اسرائیل کے مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فرانس میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے ہوئے جہاں سینکڑوں مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’’نسل پرستی بند کرو، اسلامو فوبیا بند کرو، غزہ میں قتل عام بند کرو‘‘۔ اسپین میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اسرائیل کے بائیکاٹ اور فلسطین میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بربریت میں 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی۔