اسلام آباد میں ایک خاتون ڈرائیور نے ہائی وے پولیس اہلکار پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری کو پیش آیا اور خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ڈرائیور کو موٹروے پولیس نے روکا تو خاتون ڈرائیور نے موٹروے پولیس کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی۔
ویڈیو میں خاتون ڈرائیور کو موٹروے پولیس اہلکار پر تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں خاتون نے ہائی وے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی، ویڈیو وائرل
-