اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا دور آج بھی جاری ہے، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں کمی ہوئی۔ انڈیکس 500 پوائنٹس کی کمی سے 69 ہزار 827 پوائنٹس پر آگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس 70700 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ بکنگ کے لیے فروخت کے دباؤ کے باعث کاروبار میں تیزی مندی میں بدل گئی اور کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہوگئیں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے اثرات فوری طور پر ظاہر نہ ہونے اور سخت شرائط پر تشویش کے درمیان بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے دباؤ میں رہا۔