افغانستان سے پاکستان اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

طورخم بارڈر پر فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو مال گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، طورخم بارڈر پر دو مال گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
جس میں تین ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پستول، اے کے 47 کے 4000 راؤنڈ، اے کے 47 کے 8 بولٹ اور 40 اسپرنگ، 5 پستول میگزین، 9 ایم ایم پستول کے 8 ہزار راؤنڈز اور ایک پستول بغیر بیرل گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لیے محکمہ کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔