اقوام متحدہ نے غزہ اور مغربی کنارے کے لیے 2.8 بلین ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے

اقوام متحدہ نے غزہ اور مغربی کنارے کے لیے 2.8 بلین ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کے 30 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
بین الاقوامی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ غزہ تک امداد کی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کا خطرہ ہے جو کسی بھی وقت لگ سکتا ہے، غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی کو بھوک کی تباہ کن سطح کا سامنا ہے۔