الیکشن کمیشن کے مطابق 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ 21 اپریل کو ہوگی

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کی مہم آج دوپہر 12 بجے ختم ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی تربیت بھی مکمل کر لی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کی مہم رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔ مقررہ وقت کے بعد مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں، ووٹرز اور حامیوں کو یاد دہانی کرادی۔
دوسری جانب ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران، پریذائیڈنگ افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی ایک روزہ تربیت بھی سات مرحلوں میں مکمل ہو گئی۔
قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں سترہ سے زائد پریذائیڈنگ افسران ہوں گے۔
صوبائی اسمبلی کے سولہ حلقوں میں بائیس سو سے زائد پریزائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے۔