امریکا: میمفس میں پارٹی کے دوران فائرنگ، 2 ہلاک، 6 زخمی

“امریکی شہر میمفس میں بلاک پارٹی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔”

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق میمفس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ٹینیسی میں اورنج ماؤنڈ پارک کے قریب تقریباً 200 سے 300 افراد کے ساتھ ایک غیر منظور شدہ بلاک پارٹی میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جہاں لوگوں سے زیادہ بندوقیں ہیں، بندوقوں پر تشدد عام ہے، اور بندوقوں کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کو ہمیشہ سخت سیاسی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گن وائلنس آرکائیو نامی ایک این جی او کے مطابق، اس سال امریکہ میں 120 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں، جو پچھلے سال 656 تھے۔