امریکا کے ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کیا جا سکتا ہے، ماہرین

بین الاقوامی قانون کے ماہر احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کا راستہ مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جا سکتا ہے۔
سابق فوجیوں کی سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ چیپٹر سیون کے تحت صرف اقوام متحدہ ہی کسی ملک پر پابندیاں لگا سکتی ہے۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل فورم اگین انڈیا میں بھارتی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں۔