ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملوں کے بعد امریکا اور اردن نے اسرائیل کی جانب بڑھنے والے متعدد ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
سیکوررٹی ذرائع کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والے درجنوں ایرانی ڈرونز کو تباہ کردیا۔
سیکوررٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اردن کی سرحد کے قریب متعدد ایرانی ڈرون مار گرائے ہیں۔