امریکہ میں پہلی بار سابق صدر کے خلاف فوجداری مقدمہ درج

امریکہ میں پہلی بار سابق صدر کے خلاف فوجداری مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔
فحش فلموں کی اداکارہ کو منہ بند رکھنے کے لیے رقم ادا کرنے کا معاملہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تلوار کی طرح لٹکنے لگا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کی مبینہ رشوت کے معاملے میں فوجداری مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے اور اب جیوری کا انتخاب کیا جائے گا۔