امریکیوں نے بائیڈن انتظامیہ کو ناکام قرار دیدیا: ٹرمپ مقبول

امریکہ میں کیے گئے ایک حالیہ سروے میں امریکیوں کی اکثریت نے صدر بائیڈن کی انتظامیہ کو ناکام قرار دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبولیت کے لحاظ سے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن سے آگے ہیں۔
سروے کے مطابق سابق صدر ٹرمپ زیادہ تر امریکی ووٹروں میں مقبول ہیں یعنی 49 فیصد جبکہ موجودہ صدر بائیڈن کی مقبولیت 43 فیصد ووٹروں میں ہے۔
سروے کے نتائج کے مطابق 55 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کامیاب رہی جب کہ 44 فیصد نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ناکام رہی۔
دوسری جانب 61 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ موجودہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ اب تک ناکام رہی ہے جبکہ 39 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ کامیاب رہی ہے۔
ریپبلکنز میں سے 92 فیصد نے ٹرمپ کی انتظامیہ کو کامیاب قرار دیا جب کہ صرف 73 فیصد ڈیموکریٹس نے کہا کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ اب تک کامیاب رہی ہے۔