امیر بالاز قتل کیس کے ایک اور ماسٹر مائنڈ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم نے بالاز قتل عام کے ماسٹر مائنڈ ہارون کو حراست میں لیا تھا، ہارون عباس پولیس کے ساتھ ریمانڈ پر تھا،
آج پولیس نے عدالت سے ہارون عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے ملزم ہارون فاروق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ہارون عباس کو عدالت میں پیش کیا۔