اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ انسانوں کے پاس دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے صرف دو سال باقی ہیں
ایجنسی کے ایگزیکٹو سیکریٹری سائمن اسٹیل نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ وارننگ ڈرامائی بیان کی طرح لگتا ہے لیکن فوری کارروائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ دنیا کو بچانے کے لیے واقعی دو سال کس کے پاس ہیں؟ تو اس کا جواب اس کرہ ارض کا ہر فرد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب زیادہ سے زیادہ لوگ معاشرتی اور سیاسی سطح دونوں میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کارروائی دیکھنا چاہتے ہیں
کیونکہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگیوں اور اپنے گھریلو اخراجات میں تک موسمیاتی بحران کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔