انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہونے کے بعد انٹربینک مارکیٹ بند ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ آج اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 بلین ڈالر پروگرام کی آخری قسط موصول ہوئی ہے جس کے بعد قومی ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔