انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کو ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر تشویش

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں فکر مند ہوگئے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر ارفیل گراسی کا کہنا ہے کہ ایران نے اتوار کو اپنی جوہری تنصیبات کو بند کر دیا تھا لیکن انہیں پیر کو دوبارہ کھول دیا
انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر اس وقت تک دور رہیں گے جب تک کہ صورتحال مکمل طور پر پرسکون نہیں ہو جاتی۔