اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
عیدالفطر کے دوسرے روز اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی خصوصی اجازت دے دی۔
ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود کی اہلیہ مہرین قریشی، بیٹیاں مہر بانو، گوہر بانو اور سوہا قریشی شامل تھیں۔
مہر بانو قریشی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر امید ہیں، وہ ملک میں انصاف دیکھتے ہیں،