پاکستان اور پنجاب کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس کا پہلا تربیتی سیشن شروع ہو گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاء اللہ ائیر ایمبولینس سروس جون میں شروع ہو جائے گی۔
ایئر ایمبولینس سروس کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق تربیتی پرواز میں ایمرجنسی سروسز کے 1122 اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔