ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر سری لنکا میں اماویا ڈیم اور پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2008 کے بعد کسی ایرانی صدر کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور دورہ مکمل کرکے 24 اپریل کو کراچی سے واپس آئے تھے۔