ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان 22 اپریل کو شروع ہوگا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جس کے لیے تمام بنیادی امور پر بات چیت مکمل کر لی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی صدر آصف زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
حال ہی میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی۔
دونوں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دی گئی۔ پاکستانی ہم منصب کے علاوہ ایرانی صدر کے وزیراعظم اوریگر اہم شخصیات سےملاقاتیں طے ہیں۔
پاک ایران گیس پائپ لائن پر پی رفت اور امریکی پابندیوں سے بچنے کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا۔
مشرق وسطٰی کی صورتحال، غزہ پراسرائیلی جارحیت اور ایران اسرائیل کشیدگی پر بھی بات ہوگی۔