ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے اور مزار قائد پہنچے، جہاں انہوں نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
ایرانی صدر کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر گورنر کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
قبل ازیں ایرانی صدر کی لاہور سے کراچی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم صوبائی شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔
گورنر سندھ نے معزز مہمان کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔