ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزراء نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔
ایرانی صدر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بھی جائیں گے اور گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے الگ الگ ملاقات بھی طے ہے۔
ایرانی صدر اوروفد کےدورہ لاہور کے پیش نظر پنجاب حکومت نے آج لاہورمیں مقامی تعطیل کااعلان کررکھا ہے
،محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق غیرملکی معززین کی لاہور آمد کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت میں آج عام تعطیل ہے۔