ایران سے تجارت‘ پابندیوں سے ہوشیار رہیں‘ امریکہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان ایران تجارتی معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اس کے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔
امریکہ بھی 20 سال سے پاکستان میں بڑا سرمایہ کار رہا ہے، پاکستان کی معاشی کامیابی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔