ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرون، 110 بیلسٹک میزائل اور 36 کروز میزائل داغے۔
ڈرون اور کروز میزائل ایران، عراق اور یمن سے داغے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے شمالی اسرائیل میں راکٹ داغے گئے
اور گولان کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں سے دفاعی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا جب کہ متعدد میزائل اور ڈرون مار گرائے گئے۔
ایرانی حملے پر پینٹاگون کا ردعمل سامنے آگیا، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے
اپنی فوج اور اسرائیل کے تحفظ کے لیے کسی بھی قدم سے دریغ نہیں کریں گے۔