اسرائیل کا ایران پر حملہ یہودیوں کی مذہبی تعطیلات تک ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ اس بات کا اظہار امریکی ٹی وی نے اپنی نشریات میں کیا ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق حملہ 23 سے 30 اپریل تک یہودیوں کی مذہبی تعطیلات کے باعث ملتوی کیا جا سکتا ہے۔
امریکی ٹی وی نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے اس ہفتے دو مرتبہ جوابی حملے کی تیاری اور تاخیر کی ہے۔
یکم اپریل 2024 کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر حملہ کیا تھا جس میں 7 ایرانی فوجی مشیر اور افسران شہید ہوگئے تھے۔