ایران کے اسرائیل پر ڈرون حملوں کے بعد ایران میں شہریوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائل حملوں کے بعد ایرانی شہری تہران میں جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
لوگ ایرانی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔
دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل پر ڈرون حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔