ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے تھا‘اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے ہی طے تھا اور ایران اور اسرائیل کی صورتحال کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں۔
اس معاملے پر ایران اور اسرائیل کے دفتر خارجہ نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔
سربراہ مملکت کے دورے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے، ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں سعودی وفد کے دورے پر سیاست کر رہی ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔
سعودی عرب کے وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا گیا، حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کو سراہا گیا۔