ایلون مسک نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا

ٹیسلا کے سی ای او اور ایکس (ٹوئٹر) کمپنی کے بانی ایلون مسک نے اپنا دورہ ہندوستان ملتوی کرتے ہوئے ہندوستان نہ آنے کی وجہ بتائی ہے۔
ایلون مسک نے آج صبح اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ فی الحال بھارت کا دورہ نہیں کر رہے ہیں۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے ایلون مسک نے لکھا ہے کہ ٹیسلا پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وہ اس سال کے آخر میں بھارت جانے کے لیے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے 21 اور 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر بھارت جانا تھا۔