ستمبر 2023 میں، ایلون مسک نے اشارہ کیا کہ تمام صارفین کو ایکس استعمال کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔
اس کے بعد انہوں نے اکتوبر 2023 میں نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ایک نیا رکنیت کا پروگرام شروع کیا
جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے اکاؤنٹس بنانے والوں کو پوسٹس، لائکس، جوابات، دوبارہ پوسٹس اور بک مارکس جیسی خصوصیات استعمال کرنے کے لیے ایک ڈالر سالانہ فیس کی اجازت دیتا ہے۔
اب ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک کی زیر ملکیت پلیٹ فارم اس پروگرام کو دنیا بھر میں توسیع دینے جا رہی ہے۔
یعنی ایکس کے نئے صارفین کو بنیادی فیچرز استعمال کرنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔