بلوچستان کی ایپکس کمیٹی نے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی کی زیرصدارت کوئٹہ میں اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں امن و امان کی بہتری، دہشت گردی اور سمگلنگ کے خاتمے، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے دوسرے مرحلے سمیت کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں سی پیک منصوبوں اور ان میں کام کرنے والے چینیوں کی فول پروف سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے مروجہ ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔