اپریل 2024 کے اوائل میں، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے برطانیہ کے 111 سالہ جان الفریڈ کو دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا، جب کہ دنیا کی معمر ترین شخصیت سپین کی 117 سالہ ماریا برانیاس ہیں۔
لیکن لاطینی امریکی ملک پیرو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کی عمر 124 سال ہے۔
اگر پیرو کے ریاستی حکام کا یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو مارسیلینو ابیڈ 3 مختلف صدیوں تک سورج کو دیکھنے والے دنیا کے معمر ترین شخص ہوں گے۔