ای چالان نادہندگان سے وصولی کے لیے ایکشن پلان تیار

ای چالان نادہندگان سے وصولی کے لیے ایکشن پلان تیار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق شہر میں گزشتہ کئی سالوں سے 22 لاکھ سے زائد ای چالان ادا نہیں کیے گئے۔
ڈھائی ارب روپے سے زائد کے چالان کی وصولی کے لیے ٹریفک وارڈنز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ای چالان کے نادہندگان کو سروس سینٹرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات نہیں ملیں گی۔
ای چالان کی ادائیگی تک کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔
حکام کے مطابق گاڑیوں کی منتقلی کے وقت ای چالان کی وصولی کے لیے حکومت کو سمری بھیج دی گئی ہے۔
ہر گاڑی کے مالک پر درجنوں ای چالان لگائے گئے ہیں۔ ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے سیف سٹی کے ساتھ مل کر علاقے میں کارروائی کی جا رہی ہے۔