بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، شہباز شریف

وزیر اعظم نے عام آدمی کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کے لیے بڑے فیصلے کر لیے ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر سے متعلق اقدامات پر اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے اور بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
مستقبل میں ملک میں صرف صاف اور کم لاگت والے پن بجلی اور قابل تجدید پلانٹ لگائے جائیں گے۔
اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحت 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو شمسی توانائی کے اس منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ۔