برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کے لیےچوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

وزارت خوراک پنجاب نے برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کے لیے چوزوں کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
محکمہ لائیو اسٹاک نے پابندی کی سمری تیار کرکے حکومت پنجاب کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے فی کلو تک کمی ہو سکتی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا ہے۔