بشریٰ بی بی کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس واضح ہیں، 3 ہفتوں سے زہر کھانے پر ہنگامہ تھا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد معتدل معدے کی تشخیص ہوئی۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون کا نمونہ دینا مناسب نہیں سمجھا
یہ تھا وہ زہر جس کےلیے تین روز سے خیبر پختونخوا حکومت سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے کہ وہ جو بھی پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے۔