بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2000 روپے کا چالان ہوگا

چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے 2 ہزار روپے کے چالان کرنے کی ہدایت کر دی۔
لاہور کی چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہا کہ آج سے مال روڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔
سی ٹی او نے کہا کہ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر کارروائی کی جائے گی۔ ان پر 2000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔