بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے طیارہ فروخت کرنے کے بجائے اسے عوامی استعمال کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے
، بلوچستان حکومت کے دو طیاروں میں سے ایک کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کیا جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی خدمات سمیت تمام شعبوں میں خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جا رہی ہے،
فیصلہ سازی کی ترجیحات کو تبدیل کر کے اہم نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔