بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 21 افراد جاں بحق

بلوچستان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے، چھتیں گرنے اور بارش کے پانی میں ڈوبنے کے واقعات میں 21 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق صوبے میں بارشوں کے باعث 2161 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 1910 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔