بلوچستان میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا

بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جب کہ گوادر اور مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں 24 گھنٹوں کے دوران 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران اورماڑہ میں 66 ملی میٹر، پسنی میں 40 ملی میٹر، کوئٹہ میں 12 ملی میٹر، پنجگور میں 15 ملی میٹر، قلات اور تربت میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ خضدار، نوکنڈی اور ژوب میں 5.5 ملی میٹر، دالبندین میں 4 ملی میٹر اور لسبیلہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔