بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے، چیف جسٹس ہائی کورٹ

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے۔ مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں، خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا ہے۔
زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹا دیا جائے گا۔ چیف جسٹس بلوچستان جسٹس ہاشم کاکڑ کی تعیناتی اور جسٹس نذیر لانگو کی ریٹائرمنٹ پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دونوں ججز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ان کے دور میں زیر التواء مقدمات جلد نمٹائیں گے، مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں،
ہمارے صوبے کے نوجوان لاپتہ ہو جاتے ہیں اور ان کے گھر والوں کو پتہ بھی نہیں چلتا . غیرت کے نام پر بے گناہوں کو قتل کیا جاتا ہے،
چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل پر خاموش نہیں رہوں گا، غیرت کے نام پر نصیر آباد میں جھوٹے الزامات لگا کر 300 خواتین کو قتل کیا گیا۔