بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں بنیادی طور پر قوم پرست جماعتیں ہیں۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخترمینگل نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کی قوم پرست جماعت ہے جو ‘جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگاتی ہے،
جب کہ پیپلز پارٹی سندھی قوم پرست جماعت ہے جو بار بار ‘مقامی، غیر مقامی اور ڈومیسائل کا نعرہ دیتی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے بیان دیا اس سے پی ٹی آئی بھی قوم پرست جماعت بن گئی ہے۔
اخترمینگل نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی لوگ اور سیاسی بات چیت سے حل کریں گے، غیر متنازعہ اور دلیر لوگ بلوچستان کا مسئلہ حل کریں۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کے وائس چیئرمین سیدال خان نے کہا کہ قوم پرست بلوچستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر ہیں،
تمام تر زیادتیوں کے باوجود ہمیں سیاسی مذاکرات کی طرف آنا چاہیے، سب کو اپنے موقف میں اعتدال رکھنا چاہیے۔