بلوچستان کے علاقے چاغی میں بارش کے باعث کئی کچے مکانات گر گئے

بلوچستان کے علاقے چاغی میں بارش کے باعث مغربی ہواؤں کے زیر اثر کئی کچے مکانات گر گئے۔
کوہلو، خاران اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے کل سے 29 اپریل تک بالائی خیبرپختونخوا، گلگت، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔