آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس کے شرکاء نے مسلح افواج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اداروں کو پورے ملک کی حمایت حاصل ہے، مسلح افواج پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں
، دہشت گردوں کو کسی بھی مقام سے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے ۔
کانفرنس میں بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کی گئی
جبکہ بریفنگ کے دوران فورم کو بتایا گیا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔