پاکستان میں سگریٹ کی کھپت میں 25 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سنگل ٹائر ٹیکس میں اضافہ اور تمباکو کی مصنوعات میں اضافہ ہے۔
سگریٹ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے سنگل ٹائر ڈھانچے اور زیادہ ٹیکسوں کے امتزاج نے تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔
پاکستان میں سگریٹ کی کھپت میں 20 سے 25 فیصد نمایاں کمی دیکھنے کے بعد ماہرین اور صحت کے حامیوں نے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی خطرناک شرح سے نمٹنے کے لیے (آئی ایم ایف) کی سفارش کی حمایت کی ہے۔