تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیل پائے:شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے میچ میں اچھی کرکٹ کھیلی، ہم کسی پر الزام نہیں لگا سکتے لیکن بطور ٹیم ہم نے اچھا نہیں کھیلا۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سرپرائز نہیں، انٹرنیشنل ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں، اسٹرائیک ریٹ اہم ہے،
ہم اس حوالے سے کوششیں کررہے ہیں، ہمیں اچھی اسٹرائیکس کے ساتھ کرکٹ کھیلنی ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ میرے خیال میں جو ٹیم زیادہ باؤنڈریز لگاتی ہے اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کے لیے ہمیں اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہوگا۔