جج کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا

اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے کاز لسٹ جاری کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 30 اپریل کو صبح ساڑھے 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو از خود نوٹس پر پہلی سماعت کی تھی اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی پہلی سماعت کے تحریری حکم میں اختلافی نوٹ لکھا تھا۔