جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو دیا گیا پروٹوکول واپس کردیا

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو الاٹ کیا گیا پروٹوکول واپس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے۔
اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس کے لیے مختص پروٹوکول گاڑیاں واپس کردیں جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس صرف دو پروٹوکول گاڑیاں رہ گئیں۔
سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی تمام سگنلز پر رک گئی، چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ پائلٹ کو گاڑی کے آگے نہ بٹھایا جائے
، سفر کے دوران ٹریفک کی روانی معمول پر رہے اس کے علاوہ 2 سال 4 ماہ بعد سپریم کورٹ میں کراچی تجاوزات کیس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق ناظم نعمت اللہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔