بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین کو لے جانے والا ٹرک کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حب میں عیدالفطر کے پہلے روز المناک حادثہ پیش آیا جہاں آیاان پیر کے قریب زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے اس المناک حادثے میں مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔